counter easy hit

مسلمانوں کی بقاء اور سا لمیت کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

International Muslims Unity Conference Idara Misbah ul Quraan B.ham Uk (16)

International Muslims Unity Conference Idara Misbah ul Quraan B.ham Uk

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مسلمانوں کی بقاء اور سا لمیت کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ، اگر ہمیں با قی رہنا ہے تو پھر اتحاد و اتفاق پر عمل پہرا ہو نا پڑے گا فروعی اختلافات مٹا کر ہی صیہونی اور طا غوتی سازشوں سے نمٹا جا سکتا ہے ، مشا ئخ عظام اور اولیا ء کرام کی زندگیوں اور تعلیما ت سے اتحاد امت کا درس ملتا ہے اختلافات پس پشت ڈال کر مشترکات پر اکھٹے ہو جائیں ، مسلم امہ کو حنفی شافعی مالکی اور حنبلی ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام کے جھنڈے تلے یکجا ہو نا ہے اتحاد امت فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے یہا ں ادارہ مصبا ح القرآن میں معروف روحانی و مذہبی شخصیت مفتی محمد عبد المالک لقمانوی کے زیر سرپرستی منعقدہ اہم اتحا د امت کا نفرنس سے خطابا ت کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض بانی ادارہ مصبا ح القرآن برطانیہ الشیخ محمد مصبا ح المالک لقمانوی اور ڈا کٹر نوار المالک لقمانوی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر اہلسنت و جما عت برطانیہ ، اہل حدیث ، اہل تشعیہ ، دیوبندی اور دیگر مسالک کے جید علماء کرام سرپرست اعلیٰ جما عت اہلسنت برطانیہ مفتی گل رحمن قا دری ، مفتی عبد الرسول منصور الا زہری ، امیر جما عت اہلسنت برطانیہ مولانا خلیل احمد حقانی ،چیئرمین قادری ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ،صاحبزادہ عبد الہادی الا عمری ،الشیخ امداد الحسن نعمانی، علامہ پیرذادہ ذولکفل ، علامہ فضل احمد قادری ، مولانا محمد نیا ز احمد صدیقی ،مفتی محمد ضمیر احمد ساجد ، صوفی محمد بو ٹا ، مولانا الشیخ جعفر علی نجم جعفری، مولانا الشیخ امیر حسین نقوی ، مولانا محمد اشرف قریشی ، مولانا محمد آزاد فیض پو ری ، مفتی محمد نذیر ، امام شاہد تمیز ، حاجی محمد علی ، مولانا حافظ محمد آزاد عاصی ، الشیخ محمد ابراہیم میرپوری ، مفتی محمد منیر الازہری ، قاری سید محمود الحسن بخاری ، علامہ محمد سعید الرشید عبا سی ، مولانا غلام عباس چشتی ، مولانا سید ظفر اللہ شاہ ، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، علامہ محمد فرحان قادری ، مفتی عبد الکریم جما عتی ، ڈا کٹر خالد محمود ، قا ری محمد بشارت ضیائی ، محمد غالب ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، علامہ محمد حسنین، رضا صدیقی ، خالد محمود خالد ، محمد بلال سہروردی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی نے کہاکہ کفار و مشرکین جو بے شمار خداؤں کے پچاری ہو نے کے باوجود ایک ہیں جب مسلمانوں کا قبلہ کعبہ اور رسول ایک ہے تو پھر یہ نفاق نفرت اور تقسیم
کیوں ۔ اگر ہم خوشیا ں چاہتے ہیں تو پھر خوشیا ں تقسیم بھی کرنا ہونگی مسلم امہ کا انتہا پسندی دہشتگردی اور شدت کے خلا ف اتحا د و اتفاق بے حد ضروری ہے ۔ ہمیں اپنی آستینوں کا جا ئزہ لینا ہو گا کہ کہیں اس میں کوئی انتشار پھیلا نے والا اور امت کو تقسیم در تقسیم کی راہوں پر ڈالنے والا تو نہیں چھپا ہو ا ہے۔ مفتی عبد الرسول منصور الازہری نے کہاکہ امت مسلمہ تو حید و رسالت پر متحد ہوسکتی ہے اختلافات قیامت تک موجود رہیں گے لیکن اس میں شدت اور انتہا پسندی سے گریز کرنا چاہیے ۔ علماء کرام کی ذمہ داری امت کو یکجا کرنے اور غلبہ اسلام کے لیے بہت زیادہ ہے لہذا وسعت ظرف کا مظاہرہ کیا جا ئے ۔ صاحبزادہ عبد الہادی الا عمری نے کہاکہ امت کی صفوں کو اندورنی اور بیرونی سطح پر تقسیم کے زریعے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اس کے تدارک اور بندش کے لیے ایک ہونا پڑے گا ۔ مولانا الشیخ امیر حسین نقوی نے کہاکہ غلبہ اسلام کے لیے سنی شعیہ فسادات اور تنا زعات کا خاتمہ بے حد ضروری ہے ۔ مفتی ضمیر احمد ساجد نے کہاکہ امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے ہما ری عبادات ہمیں اتحاد و تفاق کا درس دیتی ہیں امت کے کھوئے ہو ئے وقار کو بحال کرنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا ۔ مولانا سید ظفر اللہ شاہ نے کہاکہ علماء دین کا فرض بنتا ہے کہ جب گفتگو کی جائے تو اس بات کا خیال رکھا جا ئے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو عالمی طور پر اس وقت مسلم امہ سازشوں کا شکار ہے اسے اس ڈر اور خوف سے نکا لنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ اتحا د امت قرآن و سنت کا بھی تقا ضا ہے فرائض چھوڑ کر واجب اور سنت پر لڑائی زیب نہیں دیتی ہے ۔ الشیخ امدا د الحسن نعمانی نے کہاکہ اگر یہ امت باقی رہنا چا ہتی ہے تو پھر اسے اتحاد کو فروغ دینا ہو گا ورنہ سب کچھ مٹ جا ئے گا ۔ مولانا محمد نیاز احمد صدیقی نے کہاکہ ہما رے اکا بر اور اسلاف نے جو اتحاد و اتفاق رواداری اور امن کا پیغا دیا ہے اسکے عملی سطح پر فروغ کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر معراج النبیﷺ کے حوالہ سے شہادت حضرت مولاعلیؓ ، یوم وفات ہند الولی حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ، وفات مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی نسبت سے بھی روشنی ڈالی گئی اور اپنے محسنین کو انکی انسانیت کے لیے لازوال اور بے مثال خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا دریں اثناء سربراہ تحریک تحفظ ناموس رسالت چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ و سجادہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر حضور شیخ العالم پیر محمد علا ؤ الدین صدیقی ونقشبندی مجددی کی ہمشیرہ اور صاحبزادہ پیر محمد نو ر العارفین صدیقی نقشبندی کی پھوپھی جان کی اچانک وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہو ئے مرحومہ کے بلند ی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی ۔

International Muslims Unity Conference Idara Misbah ul Quraan B.ham Uk (17)

International Muslims Unity Conference Idara Misbah ul Quraan B.ham Uk