counter easy hit

آج کل جس قدر میوزک انڈسٹری کا حال ہے کوئی گلوکار بھی اپنی کیسٹ ریلیز کرنے کو تیار نہیں۔ شاھد علی

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

جدہ : فوک گلوکار شاهد علی پرواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے آنے والے البم کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ آج کل جس قدر میوزک انڈسٹری کا حال ہے کوئی گلوکار بھی اپنی کیسٹ ریلیز کرنے کو تیار نہیں۔

میں اپنے تمام چاہنے والوں کی فرمائش پر عیدالاضحیٰ پر اپنا ایک نیا پنجابی کیسٹ ریلیز کر رہا ہوں جس میں 8 گانے ہونگے ایک گیت) بڑے پانی دم کروائے قسمت بدلی نہ) آپ سب کو بہت پسند ائے گا اس گیت کی ویڈیو بھی ہم نے تیار کی ہے جو عید پر مختلف ٹی وی چینل پر چلے گی۔

ہم ہمیشہ گیسٹ کی تیاری میں اپنے چاہنے والوں کی فرمائش کو مدنظر رکھ کر ہی نیا کیسٹ تیار کرتے ہے میرے پہلے البم کی طرح میرا یہ البم بهی آپ سب کو ضرور پسند آئے گا۔