counter easy hit

روس میں فنکاروں کا ٹھنڈا ٹھار میوزک کنسرٹ

فنکاروں نے کنسرٹ میں جن آلات موسیقی کا استعمال کیا تھا وہ سب کے سب برف کے بنے ہوئے تھے

Music concert cool artists of Russiaروس میں ہو نے والے ایک کنسرٹ میں ناروے کے فن کا روں نے برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں نے موسیقی کی دھنیں بکھیر نے کے لیے جو ساز استعمال کیے وہ کوئی عام ساز نہیں بلکہ برف سے تراشے گئے تھے۔ برف سے بنے ہوئے یہ باجے، گٹار و دیگر آلات خصوصی طور پر اس کنسرٹ کے لیے تراشے گئے تھے جو صرف ایک پرفارمنس کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ان آلاتِ موسیقی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف درجہ حرارت پر مختلف انداز کی آوازیں پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کو بجانا ہر بار ایک نیا تجر بہ ثابت ہو تا ہے۔ یہ فنکار اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں یہ منفرد کنسرٹ پیش کرچکے ہیں۔