counter easy hit

مشتاق بٹ کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی بنانا کوٹلی کی عوام پر احسان ہو گا

Mushtaq Butt

Mushtaq Butt

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) کرنل (ر) مشتاق احمد بٹ کا فخر ہیں ان سے بہتر کوٹلی آزاد کشمیر کے معاملات کو اور کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ ہمیں کوٹلی شہر کے لئے ان ہی جیسے با کردار اور اصول پسندسماجی و سیاسی رہنما کی اشد ضرورت رہی ہے جو اس شہر کی خوبصورتی کو واپس لا سکے اور شہریوں کو جدید سہولیات مہیا کر سکے۔

سیاسی وابستگی اپنی جگہ لیکن ہم ان کے ماضی اور حال سے بخوبی واقف ہیں اور مستقبل میں بھی ہم پر امید ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کوٹلی کو ماڈرن سٹی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اگر یوں کہا جائے کہ ان کی تعیناتی اہلیان کوٹلی پر احسان ہوگا تو غلط نہ ہوگا۔

ہمیں ان جیسے پڑھے لکھے اور تجربہ کار شخص کی ہی ضرورت ہے جو کوٹلی کے کی بہتری کے لئے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کر سکے۔ کوٹلی کی موجودہ حالت کوٹلی کی عوام کے سامنے ہے عوام کو مزید بے وقف نہیں بنایا جا سکتا کوٹلی شہر گندگی کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے ہر جگہ غلاظت بکھری ہے بازاروں کے عین وسط میں کھلے مین ہول عوام کے لئے مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔

نکاسی کا نظام انتہائی ناقص ہے ذرا سی بارش کوٹلی کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں کو گند سے بھری ندی نالوں میں تبدیل کر دیتی ہے جس سے عوام بے حد پریشان ہیں ، بنیادی صحت کے مراکز میں بھی صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں سکولوں کی حالت زار بھی کوٹلی کی عوام کے سامنے ہے۔ عوام کو پینے کا صاف پانی ملنا بھی دوبر ہو چکا ہے۔

کوٹلی کو مسلسل نذر انداز کیا گیا اسی لئے آج کوٹلی شہر محرومیوں کا شکار ہو چکا ہے۔ اگر اب بھی بہتر حل مشتاق بٹ کی شکل میں تلاش نہ کیا گیا تو کوٹلی کا یہ خوبصورت شہر کھندرات کی شکل اختیار کر لے گا۔ ہمیں اپنے شہر کی رنگینیوں کو واپس لانا ہے اور اس کے لئے مشتاق احمد بٹ کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعینات کر کے کوٹلی کی عوام کی محرمیوں کا اذالہ کیا جانا بے حد ضروری ہے۔

ان خیالات کابرطانیہ میں مقیم کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق والے سیاسی و سماجی رہنماؤں میں شامل مسعود رانا، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر گل زمان بٹ، طارق بٹ، توقیر لون، عقیل بٹ و دیگر نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشتاق احمد بٹ کی شخصیت کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کوٹلی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے بھی ان کی ذاتی کردار اور اصول پسندی کو مد نذر رکھتے ہوئے ان بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Masood Rana Meeting

Masood Rana Meeting