counter easy hit

کھمبی میں ٹوٹی ہوئی سڑک اور گندگی و آلودہ پانی مکینوں کے لئے عذاب بن گیا

Mushroom in the broken

Mushroom in the broken

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )نواحی گاؤں کھمبی میں ٹوٹی ہوئی سڑک اور گندگی و آلودہ پانی مکینوں کے لئے عذاب بن گیا ،چوہدری فاروق شہید کے بعد کسی سیاست دان کو بھی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے کی توفیق نہیں ،اہلیان دیہہ۔تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کا نواحی گاؤں کھمبی جس کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے گزشتہ کئی سالوں سے متعدد مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ،گاؤں کے درمیان سے گزرنے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کا سنگین مسئلہ پیدا ہو چکا ہے اور آبادی مکینوں کو بھی اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے ،نالیوں اور گلیوں کی حالت زار بھی نا گفتہ بہ ہے ،گاؤں کا برسوں سے زیر تعمیر نالہ گندگی سے اٹا ہوا ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں جس سے نہ صرف اہلیان دیہہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ مختلف متعددی امراض بھی پھیل رہے ہیں ۔کھمبی کے مکین کونسلر چوہدری اللہ دتہ اور چوہدری تنویر احمد کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چوہدری فاروق شہید کے بعد کسی سیاستدان نے بھی عوامی مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کام نہیں کیا اس لئے کھمبی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ،انہوں نے ایم این اے اور مقامی ایم پی اے سے پرزور مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت ، نالیوں گلیوں کی تعمیر مرمت اور نالہ کی تعمیر سمیت صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ کھمبی کے باسیوں کو اذیت سے نجات مل سکے۔