counter easy hit

پٹھا کوٹ کے واقعہ پر پارلیمنٹ کو بریف کیا جائے، خورشید شاہ

Muscle coat Parliament

Muscle coat Parliament

سکھر…..اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ نیب کا طریقہ کار ٹھیک کیا جائے۔ پنجاب یا کہیں بھی نیب کی کارروائیوں پر وزیراعظم کو ناراض نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹھا کوٹ کے واقعہ پر پارلیمنٹ کو بریف کیا جائے۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2008ء میں نیب کو ختم کرنے اور احتساب کمیشن بنانے کی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا پہلے پکڑو، جیل میں ڈالو اور دو سال بعد کہو بے گناہ ہے یہ طریقہ ٹھیک نہیں۔اس پر شیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں، طریقہ کار ٹھیک کیا جائے۔ انوسٹی گیشن ٹھیک کی جائے، ملزم کو موقع دیا جائے ۔ نیب کا پہلے پکڑو جیل میں ڈالو ریمانڈ لو دو سال بعد کہو بے گناہ ہے یہ طریقہ کار غلط ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کا مہنگی دوا نہ لیں اور سستی دوائیں خریدنے کا مشورہ ستم ظریفی ہے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ روٹی نہیں ملتی تو کیک کھالیں۔