counter easy hit

مری: ڈولی لفٹ کے مالک کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

مری کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ڈولی لفٹ کے مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

Muree: Form team to arrest Doli lift owner

Muree: Form team to arrest Doli lift owner

ڈی پی او ایبٹ آباد ،اشفاق خان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ڈولی لفٹ کے مالک کانام سعد اللہ ہے اور اس کا تعلق دیر سے ہے، وہ خود ہی اسے آپریٹ کرتا تھاتاہم حادثے کے بعد سے وہ فرار ہے۔ ڈی پی اونے کہا کہ حادثہ کا شکارہونے والی ڈولی لفٹ لگانے کے لیے نہ اجازت لی گئی تھی اور نہ ہی انتظامیہ کو معلوم تھا جبکہ ڈولی لفٹ لگانے کے لیے ضلعی حکومت سے اجازت نامے کا حصول ضروری ہے۔

واقعہ کے بعد ضلع بھر میں لگی غیر قانونی ڈولی لفٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اور احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جہاں بھی غیرقانونی ڈولی لفٹ موجود ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ اوکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website