counter easy hit

میں نے اپنے بچوں کو نہیں مارا بلکہ ۔۔۔۔۔ لاہور کی بدقسمت ماں نے جیل کی دیواروں سے جان چھڑانے کے لیے عدالت میں انوکھا موقف اختیار کر لیا

MURDERESS, OF, OWN, CHILDREN, ,DENIED, AFTER, CONFESS, THAT, SHE, DID, NOT, MURDERED, HER, CHILDREN

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے تین بچوں کے قتل میں ملوث والدہ سمیت 3ملزموں پرفردجرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت31اگست تک ملتوی کردی۔جن ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں بچوں کی والدہ انیقہ کے علاوہ ایازمدثر اور حسنین مصطفی شامل ہیں،واضح رہے کہ عدالت میں ملزمہ انیقہ نے حسنین مصطفی کے خلاف الگ سے استغاثہ بھی دائر کر دیا کہ بچے اس نے قتل کئے ہیں۔

ایڈیشن سیشن جج رائے نواز مارتھ نے کیس کی سماعت کی،عدالت میں 3بچوں کے قتل میں ملوث ان کی والدہ انیقہ کے علاوہ حسنین مصطفی اورایازمدثر پیش ہوئے، تمام ملزموں پربچوں کو گھر میں قتل کرنے کا الزام ہے،عدالت نے گزشتہ روز ملزموں پرعدالت نے فردجرم عائد کر تے ہوئے 31اگست کو گواہان کو طلب کر لیا،عدالت میں بچوں کی والدہ انیقہ نے ملزم حسنین مصطفی کے خلاف الگ سے پرایویٹ استغاثہ دائر کر دیاہے کہ ملزم حسنین مصطفی بچوں کاقاتل ہے اس نے ہی بچوں کو قتل کیا اور بعد میں اس کو زخمی کردیاتھا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے 35 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخشانہ ہے مقتول کے بھتیجے کو بھی 3 روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق ملت پارک کے علاقے حسین آباد کا رہائشی 35 سالہ مقصود اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ اچانک مسلح نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقصود گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق وقوعہ دیرینہ دشمنی کا شاخشانہ ہے 3 روز قبل نامعلوم افراد نے مقصود کے بھتیجے وقاص کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ عدالت پیشی سے واپسی کے بعد محلے میں بیٹھا ہوا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website