counter easy hit

مراقبہ ہال ہالینڈ کے شعبہء خواتین کے زیرانتظام گیارہویں شریف کی تقریب منعقد کی گئی

Haji Javeed Azeemi

Haji Javeed Azeemi

دی ہیگ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے شعبہء خواتین کے زیر انتظام و انصرام گیارہویں شریف کی تقریب جامع مسجد نور الاسلام کے خوبصورت ہال میں منعقد کی گئی۔ اس با برکت تقریب میں ہالینڈ کے مختلف شہروں اور بلجیم سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے حضور غوث اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے لائبہ نے کیا جبکہ حمد باری تعالیٰ ملائکہ نے پڑھی۔شاہین فردوسی نے سورہ یاسین پڑھ کر سنائی ، شعبہ ء خواتین کی صدر انجم جاوید عظیمی نے ختم غوثیہ،ختم قادریہ ،قصیدہ غوثیہ شریف پڑھنے کے بعد وسیلہ کیا ہے ؟ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ہم گیارہویں شریف کیوں مناتے ہیں ؟ کے موضوع پرمہوش عظیمی نے ڈچ زبان میں گفتگو کرکے حاضرین کے علم میں اضافہ کیا، جبکہ حریم ہمدانی نے سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ نگہت خالد نے استغفار کو موضوع سخن بنایا۔اس مبارک محفل میں محفل میلاد بھی منعقد کی گئی جس کی میزبانی کے فرائض کشور خواجہ نے انجام دئیے۔

اس محفل میلاد میں روبینہ بٹ،فرحت ذوالفقار،روحی جاوید، روبینہ تصور بٹ، نیناں اور اسماء فردوسی نے خاتم الانبیاء حضرت محمدرسول اللہ کی بارگاہ میںعقیدت کے پھول نچھاور کئے،حضور اکرم کی بار گاہ اقدس میں تمام خواتین نے مل کر درودوسلام کا نذرانہ بھی پیش کیا بعد ازاں انجم جاوید عظیمی نے اجتماعی دعا میں حضور غوث اعظم کے درجات کی بلندی اور آپ کے فیوض برکات سے مالا مال ہونے اور حضور قلندر بابا اولیائ ،کی روح پر فتوح کو ایصال ثواب نذر کیا۔

جبکہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی طویل صحت والی زندگی اور حاضرین محفل بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی و سلامتی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور مناجات پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی گئی۔