counter easy hit

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کردیا، پروٹوکول میں بھی کمی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ہے۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔

Murad Ali Shah vacated the Chief Minister House, also reduced protocolسندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کر کے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کی مدت 28 مئی کو پوری ہو رہی ہے، جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہو گا۔