counter easy hit

کرپشن ختم کیے بغیر ملکی مستقبل محفوظ نہیں ہو سکتا ، چوہدری منیر وڑائچ

 Munir Warrich

Munir Warrich

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس کے ذریعے کرپٹ طبقے کا بلاامتیاز احتساب ممکن ہو سکے اور لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں واپس لائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو دوست دشمن کی پہچان رکھنی چاہیے ، مسلم لیگ ق کے علاوہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے نام پاناما لیکس اور کرپشن کی فہرستوں میں شامل ہیں ، عوام ووٹ کے ذریعے کرپٹ ٹولے کو منتخب کر لیتے ہیں جو بعد میں انہی کا استحصال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا جبکہ سرکاری افسروں کے مٹکوں سے بھی نوٹ نکل رہے ہیں جبکہ حکمران عوام کے بجائے امریکہ کے وفادار ہیں ، انہیں اپنے ملک کے کلچر کا بھی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک پاکستان کا مستقبل محفوظ نہیں بنایا جا سکتا۔