counter easy hit

بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں ہونگے، نیا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) اٹارنی جنرل نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ترمیم شدہ الیکشن شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے۔

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات 30 ستمبر ، کنٹونمنٹ بورڈ میں 25 اپریل کو ہوں گے ، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات 25 جون کو ہوں گے۔ کنٹونمنٹ اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے بلدیاتی انتخابات کا ترمیم شدہ شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرایا ۔ نئے شیدول کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں ہونگے ۔ دونوں صوبوں میں پہلے مرحلے میں 30 ستمبر2015 کو پولنگ ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں سندھ ، پنجاب میں 4 نومبر 2015 کو پولنگ ہوگی جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ 9 دسمبر 2015 کو ہوگی ۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات 7 جون 2015 کو کرائے جائیں گے جبکہ کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل 2015 کو ہوں گے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ بلدیاتی الیکشن میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔ جائزہ لیں گے کہ نیا شیڈول کس حد تک حقیقت پر مبنی ہے۔

کسی نے آئین کی پاسداری کرنی ہے یا نہیں، ہم آئین کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کو سالانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے جو نہیں ہوا ، الیکشن کمیشن فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کے زبانی دعوے کرتا ہے، عملاٍ کچھ نہیں ہوتا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔