counter easy hit

بلدیاتی انتخابات سے پہلے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ سائن بورڈز اور بینرز بھی ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقع پر صرف کارنر میٹنگز کی اجازت ہو گی۔

سندھ اور پنجاب نے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔