counter easy hit

میونخ سیکورٹی کانفرنس میں متعدد سربراہ مملکت شرکت کریں گے

Munich Security Conference

Munich Security Conference

ٹوکیو ……… میونخ سیکورٹی کانفرنس کے سربراہ وولف گانگ اشنگر نے کہا ہے کہ حالیہ کانفرنس میں 30 سے زائد ممالک کے سربراہان اور حکومتوں کے رہنماو191ں کے علاوہ 60 کے قریب وزراءشرکت کریں گے۔
رواں سال کی کانفرنس 12سے 14 فروری کو منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ نیٹو ممالک کے دفاع کی وزارتوں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کے لئے پہلی میونخ کانفرنس 1963 میں ہوئی تھی۔لیکن آج یہ ایک بین الاقوامی فورم ہے جہاں 40 سے زائد ممالک سے سیاستدان، سفارتکار، فوجی افسران، تاجر، سائنسدان، اور فلاحی تنطیموں کے نمائندے اکٹھے ہوتے ہیں جن کا تعلق نیٹو، یورپی یونین اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے والے ممالک سے ہوتا ہے، اس میں روس، چین، جاپان و دیگر شامل ہیں۔