counter easy hit

منیب اشفاق کا وفد کے ہمراہ ماجنٹا کے ناظم سے کرکٹ گراؤنڈ کے حصول کے سلسلہ میں خصوصی ملاقات

Muneeb-Ashfaq

Muneeb-Ashfaq

اٹلی (شیخ بابر سے) میلان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان، جارحانہ بلے باز اور آل راؤنڈر منیب اشفاق نے گذشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ جن میں شیروز طاہر، محمد فسیع، محمد حذر، زبیر احمد، وقار احمد اور دیگر دوستوں کے ہمراہ میلان کے نواحی علاقہ ماجنٹا کے ناظم سے کرکٹ گراؤنڈ کے حصول کے سلسلہ میں خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں ناظم کو کرکٹ سے متعلقہ مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا میلان کے ناظم نے وفد کو یقین دلایا کے ان کو بہت جلد کرکٹ کھیلنے کے لئے گراونڈ فراہم کر دی جائے گی۔

وفد نے کرکٹ کے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ناظم صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔