counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف اوورسیز چیپٹرز کو پاکستان میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے متحرک کیا جائے گا. ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ

ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ

ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ

پیرس – نمایندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سینئر راہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ نے اپنے دورہ یورپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کا دورہ پاکستان میں ہونے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات کی کیمپئن کا حصہ ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں جاری مک مکا کی سیاست کے خلاف آگاہ کیا جائے گا. پاکستانی عوام زرداری اور نواز لیگ سے متنفر ہو چکے ہیں. دونوں پارٹیوں نے صرف صرف پیسہ بنانے اور اپنی اپنی باریاں لگانے پر توجہ مرکوز رکھی لیکن عوام کو مہنگائی و دہشت گردی کے بھنور میں پھینک دیا. عالمی برادری میں پاکستان کو تنہا کر دیا گیا. پاکستان تحریک انصاف اوورسیز اس صورت حال میں خاموش نہیں رہ سکتے ہیں. ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے. جہانگیر خان ترین ، علیم خان کو ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مکمل تعاون کرنیگے. بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے یورپ بھر میں مہم جاری ہے.اور نیا پاکستان بنانے تک جاری رہے گی. میں افواج پاکستان کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں. آخر میں پاکستان تحریک انصاف ناروے کے سئنیر راہنما شعیب گورایا اور شاہد جمیل کی دعوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو عمران خان کے ویژن کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں.