counter easy hit

ملتان سلطان کے مالک کو کمر توڑ جھٹکا۔۔۔ حکومت نے تمام اثاثے ضبط کرتے ہوئے سخت ترین احکامات جاری کر دیئے

دبئی ؛ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کے مالک ” شون گروپ “ کو بڑا جھٹکا لگ گیاہے ، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے شون گروپ کے نام سے رجسٹرڈ اراضی ، پلاٹس اور ایسکر اکاﺅنٹس ضبط کر لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے شون گروپ کے،

خلاف یہ اقدام سرمایہ کاروں کا پیسہ ایسکر اکاﺅنٹ میں جمع نہ کروانے پر اٹھایا ہے۔دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے شون گروپ کی پراپرٹیز اور ایسکراکاونٹ میں جمع کروائے گئے فنڈز اس وقت منجمد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیاہے جب تک پبلک پراسکیوشن اور عدالتیں سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے حقوق کو واپس بحال کرنے کیلئے قانونی کارروائی مکمل نہیں کر لیتیں۔یہ اقدام امارات میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے اٹھایا گیاہے تاکہ تمام فریقوں کے حقوق محفوظ رہیں ۔دبئی حکام کی جانب سے تما م سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیسے ایسکر اکاﺅنٹ میں جمع کروائیں اور ڈویلپرز کو پروجیکٹس کی تکمیل کے تناسب سے پیسے ٹرانسفر کریں ۔ صرف یہی راستہ ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار اپنے پیسے بچاسکتے ہیں اور یقینی بناسکتے ہیں کہ ان کے حقوق محفوظ ہیں ۔خریداروں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ ایسکر اکاونٹس کے علاوہ ڈویلپرز کو ادائیگی نہ کریں ۔دبئی حکام نے یہ اقدام شون گروپ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے مبینہ استحصال کے پیش نظر سرمایہ کاروں کے حقوق کی حفاظت میں اٹھایا ہے ۔