counter easy hit

ملتان :ڈکیتی کے دوران فائرنگ، دو کمسن طالبعلم زخمی

Multan police robbery,

Multan police robbery,

ملتان ……ملتان میں ڈاکوؤں نے اسکول رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے کے دوران فائرنگ کردی۔ گولیوں کے خول لگنے سے دو کمسن طالبعلم معمولی زخمی ہوئے، ملزمان رکشہ ڈرائیور سے پیسے لیکر فرار ہوگئے۔واقعہ ملتان کی تحصیل جلالپورپیروالا میں پیش آیاجہاں راہزنوں نے اسکول رکشہ ڈرائیور کو لوٹ مار کیلیے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کی ، گولیوں کے خول لگنے سے رکشے میں سوار دو کمسن طالبعلم معمولی زخمی ہوئے۔زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ ہے، رکشہ ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔