counter easy hit

چیف جسٹس کا ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم

MULTAN, OLD, KACHEHRY, ORDERED, TO, REINSTATE, BY, CHIEF, JUSTICE, SAQIB, NISAR

CHIEF, JUSTICE, SAQIB, NISAR

ملتان میں احتجاجی وکلا کے مطالبات مان لیے گئے ،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پرانی عدالتیں 10 روز میں بحال کردی جائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرارلاہورہائیکورٹ خورشیدانوررضوی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کھیتوں میں جاکرجوڈیشل کمپلیکس بنادیا گیا،عجلت میں جوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح کرنےکی کیاضرورت تھی؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکیلوں کےبیٹھنےکےلیےمناسب بارروم بھی نہیں ،وکلااپنے کلائنٹس کوکہاں بٹھائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 3ماہ میں نئےجوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ملتان کے وکلا نے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے ملتان کچہری منتقلی کے احکامات کے بعد 8 روز سے دھرنے پر بیٹھے وکلا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،انہوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website