counter easy hit

ملتان :پندرہ منٹ ، تین وارداتیں ، شو روم اور فلور مل کو لوٹ لیا گیا

Multan fifteen minutes

Multan fifteen minutes

ڈیرہ اڈا چوک کے قریب موٹر سائیکل کے شو روم سے دو لاکھ ، گجر کھڈہ میں فلور مل سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی
ملتان (یس اُردو) ملتان میں پندرہ منٹ کے دوران ڈکیتی کی تین وارداتیں ، ڈاکو 2 شو روم اور ایک فلور مل سے آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر رفو چکر ہوگئے ۔ دنیا نیوز نے فلور مل میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔ ملتان میں 15 منٹ کے وقت کے دوران دو ڈاکوؤں نے دو شو روم اور ایک فلور مل کو لوٹ لیا ۔ 70 سی سی موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور ماسک پہنے ہوئے دو ڈاکو اسلحے کے ساتھ سب سے پہلے ڈیرہ اڈا چوک کے قریب موٹر سائیکلوں کے شو رومز میں داخل ہوئے اور دو لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی تاہم ڈاکوؤں نے جاتے ہوئے فائرنگ کر کے شو روم میں کام کرنے والی خاتون اور ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔ چند ہی منٹوں کے بعد ڈاکو گجر کھڈہ کے علاقے میں واقع فلور مل میں پہنچے اور اسلحے کے زور پر مینجر کے کمرے میں داخل ہو کر 6 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی ۔ فلور مل میں ڈکیتی کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو اسلحے کے زور پر مل میں داخل ہو رہے ہیں اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران ڈکیتی ایک شخص بے فکر چائے پی رہا ہے جو مل ملازم ہے ۔ پولیس نے مل ملازم کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا ۔