counter easy hit

ملتان: شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

312051_32224384. [downloaded with 1stBrowser]ملتان میں دھند نے ہر چیز کو دھندلا دیا ہے۔ شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ملتان: (یس اُردو) شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ہے۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ دھند کے باعث ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث دو انٹرنیشنل پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کے آمد اور روانگی میں بھی غیر معمولی تاخیر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا سلسلہ آئندہ کچھ روز تک جاری رہے گا۔ موٹر ویز حکام کا کہنا ہے شہری اپنی گاڑیوں کی فوگ لائیٹس کو آن رکھیں جبکہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔