counter easy hit

ملتان :ٹیپو سلطان کالونی میں دو گروپوں میں تصادم ، اینٹوں ، شیشے کی بوتلوں سے حملہ

Multan clash between

Multan clash between

تنازعہ علاقہ مکین راشد کی جانب سے ہمسائے کے گھر کے سامنے ریت کی ٹرالی ڈلوانے سے ہوا ، علاقے میں شدید خوف و ہراس
ملتان (یس اُردو) ملتان کے علاقہ ٹیپو سلطان کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروہوں میں تصادم ہو گیا ، دونوں کی جانب سے اینٹوں اور شیشے کی بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کالونی کا رہائشی راشد گھر تعمیر کروا رہا تھا جس کیلئے اس نے ریت کی ٹرالی منگوائی جسے ہمسائے کے گھر کے سامنے اتروا دیا ۔ ہمسائے نے راشد سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس کے گھر کے سامنے سے ریت ہٹوا دے ۔ دونوں میں اسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ سنگین ہوتا چلا گیا ۔ بات ہاتھا پائی سے شروع ہوئی اور اس کے بعد دونوں جانب سے مزید افراد کے اس لڑائی میں شامل ہونے سے لڑائی میں شدت آگئی ۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور شیشے کی بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا ، لڑائی سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر وہ بھی حسب روایت وقت پر نہ پہنچ سکی