counter easy hit

ملتان: گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر خاتون نے خود کشی کر لی

Multan be fed heart

Multan be fed heart

ملتان میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون نے پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان: (یس اُردو) ماڈل ٹاؤن بی بلاک کے علاقے میں 27 سالہ خاتون کا دبئی میں موجود شوہر سے جھگڑا ہوا۔ جس پر خاتون نے دل برداشتہ ہو کر پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کچن میں موجود پنکھے کے ساتھ سیڑھی لگا کر پھندا لگاتی ہے اور جھول جاتی ہے