counter easy hit

ملتان :بس کی ٹکر سے خوفزدہ نہر میں کودنے والا بچہ نہ مل سکا

Multan afraid

Multan afraid

وہاڑی چوک کے قریب ہیڈ نوبہار میں سات سالہ افضل نے تیز رفتار بس سے خوفزدہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگا دی ، تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
ملتان (یس اُردو ) ملتان میں 7 سالہ بچے نے بس سے ڈر کر نہر میں چھلانگ لگالی ، بچے کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ،ملتان وہاڑی چوک کے قریب ہیڈ نو بہار میں 7 سالہ بچے افضل نے تیز رفتار بس سے ڈر کر نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ افضل نہر کے کنارے جھونپڑیوں میں رہتا تھا ،بچے کی دادی اور عینی شاہدین کے مطابق 6 سالہ افضل اپنی بہن کے ہمراہ نہر کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک تیز رفتار بس وہاں سے گزری جس سے ڈر کر بچے نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔بچے کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔