counter easy hit

ملتان: سوائن فلو سے مزید 4 افراد متاثر، تعداد 61 تک جا پہنچی

Multan: 4 people from swine flu

Multan: 4 people from swine flu

ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں مزید چار افراد کو نشتر اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
ملتان: (یس اُردو) سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اس خطرناک وائرس کا شکار زیادہ تر بچے اور خواتین ہو رہی ہیں۔ ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں آج چار افراد کو نشتر اسپتال لایا گیا۔ جن میں دو سالہ بلال احمد، پچاس سالہ امجد، ناصر اور زاہد شامل ہیں۔ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔