counter easy hit

غیر ملکی انخلاء پر افغان طالبان کا اسلامی حکومت ہیبت اللہ کو سربراہ بنانے کا اعلان

کابل (آئی این پی) افغان طالبان نے اپنی حکومت قائم کرنے اور ملک کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ افغانستان کے قانونی سربراہ قرار دئیے گئے ہیں۔ افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ ملک کے قانونی سربراہ ہیں اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کر لی جائے گی۔ وائس آف امریکا کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ کرنے سے ان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آتا، جو افغانستان کے قانونی حکمران ہیں۔ ان کا مذہبی فریضہ ہے کہ غیر ملکی قابض فوج کے انخلا کے بعد ملک میں اسلامی حکومت قائم کریں۔ افغان طالبان کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ کی موجودگی میں افغانستان میں کوئی اور قانونی حکمران نہیں بن سکتا۔ ایک قانونی امیر کے حکم پر غیر ملکی حکمرانی کے خلاف19 برس تک جہاد جاری رکھا گیا۔ قبضہ ختم کرنے کے سمجھوتے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اصول باقی نہیں رہا۔ طالبان نے تازہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے صرف بین الاقوامی فوج کا انخلا کافی نہیں ہوگا۔ بیان کے مطابق سمجھوتے میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ بدعنوان افغان عناصر کو ساتھ رکھا جائے جنہوں نے غیرملکی حملہ آوروں کا ساتھ دیا، تاکہ وہ آئندہ حکومت کا حصہ بنیں۔ جب تک قبضے کی جڑوں کو مکمل طور پر اکھاڑ نہیں پھینکا جاتا اور اسلامی حکومت تشکیل نہیں دی جاتی، تب تک مجاہدین اپنا مسلح جہاد جاری رکھیں گے اور اسلامی شریعت پر عمل درآمد کی کوششیں تیز کریں گے۔ افغان طالبان کے اس بیان کے بعد امریکا اور روس نے ابتدائی ردعمل میں کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامی امارات کے قیام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

MOLVI HAIBAT ULLAH

MULLA HAIBAT ULLAH 3RD PRESIDENT OF AFGHANISTAN

MULLAH HAIBAT ULLAH DECLARED 3RD PRESIDENT OF AFGHANISTAN BY TALIBAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website