counter easy hit

انجمن محمدیہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ایک مسابقۂ نعت کا اہتمام

Musabqae Naat

Musabqae Naat

پٹنہ : انجمن محمدیہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ایک شاندار مسابقۂ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکول اور مدارس کے 30 طلبہ نے حصہ لیا۔مسابقہ میں الحراپبلک اسکول، شریف کالونی، پٹنہ کے طالب علم اسامہ غنی کو اول انعام سے نوازا گیا۔

خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے کامیاب طلبہ کو ٹرافی اور سند سے نوازا۔اسامہ غنی کو اول انعام دئیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رہنما اور تحریک اردو کے جوائنٹ سکریٹری شاہ فیض الرحمن نے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسابقۂ نعت میں اول آنے پر اسامہ غنی کے ساتھ ساتھ الحرا پبلک اسکول کے ذمہ داران خاص طور سے اسکول کے ڈائرکٹر اور پرنسپل بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی تربیت سے طلبہ تعلیم و تدریس کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔

شاہ فیض الرحمن نے مسابقۂ نعت کے کامیاب انعقاد پر انجمن محمدیہ کے عہدیداران اور ذمہ داران خاص طور سے پروگرام کے کنوینر عاصم صدیقی کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مسابقے سے طلبہ کی کردار سازی ہوتی ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔