counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا کے دفتر اوررہائشگاہ پر مبارکباد کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری

گوجرخان( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا کے دفتر اوررہائشگاہ پر مبارکباد کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری بننے کی خوشی میں محبتوں کے سفیر،ہردلعزیزعوامی شخصیت راجہ احسان الحق آف قاضیاں اورگوجرخان باراسوسی ایشن کے وکلاء افتخار حسین قریشی،راجہ محسن صغیر بھٹی،آغامحمدنعمان منیر،راجہ جواد ارسلان،ملک آصف اکرام،اورنایاب خاور بھٹی ایڈووکیٹس میرے آفس آئےاور اپنے مخصوص روایتی انداز میں پھولوں کے ہار،گلدستے ،مٹھائہی پیش کیں،اورپارٹی کی بہتری کےلیئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
اس موقع پہ مشہورومعروف ہستی ظفر پگاڑا،اورنگزیب بٹ،راجہ کرم حسین بھی خوشیوں میں شامل ہوئے۔ راجہ احسان صاحب اور تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ اورآپ کےساتھ آنےوالے تمام بھایوں کی محبتوں کا میں دل کی گہرایوں سے مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں اوردوستوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ تمام دوستوں کی محبتیں قیمتی سرمایہ ہیں۔

Muhammad Ramzan Mirza, advocate, honored, with, flowers, and, sweets, on, being, elected, as, ppp, gujar khan, gen secretary