counter easy hit

مفتی نور ولی محسود کا نام سیکورٹی کونسل کمیٹی میں شامل، حکومت پاکستان کا پابندیوں کا خیر مقدم

اسلام آباد(یس اردو نیوز) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی سینکشنز کمیٹی نے تحریک طالبان پاکستان کے نور ولی محسود کا نام بھی لسٹ میں شامل کرلیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےاقوام محتدہ کی سیکورٹی کونسل کی 1267 سیکنشنز کمیٹی کے قواعد وضوابط کے مطابق نورولی محسود پر پابندیوں کے اطلاق پرعمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی اس پرعمل کریں گے۔ ٹی ٹی پی کو پہلے ہی اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاچکا ہے اور پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان نے ملک میں جامع سیکیورٹی آپریشنز کے ذریعے ٹی ٹی پی کو شکست دی ہے۔ تاہم ، ٹی ٹی پی اپنے تیسرے ملک کے سہولت کاروں کی مدد سے پاکستان کی سرحدوں سے باہر رہ کر اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ پاکستان دہشت گردی میں شریک ، مالی اعانت ، منصوبہ بندی ، سہولت کاری اور اس کے خاتمے میں ملوث افراد کے خلاف لڑائی کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website