counter easy hit

احتجاج کا اثر یا کچھ اور۔۔۔!!! اشتعال انگیز تقریر کرنے والے ’ مفتی کفایت اللہ ‘ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

پشاور (نیوز ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے رہنما جے یو آئی ایف مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں چیلنج کی گئی۔ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کفایت اللہ کی گرفتاری کے خلاف عدالت میں آج سماعت ہوئی۔پشاور ہائیکورٹ نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔مفتی کفایت اللہ کو چندہ جمع کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 27 اکتوبر کی صبح ساڑھے 4بجے گرفتار کیا گیا، مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیزتقریر اور اشتعال پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ ستمبر 2015 میں بھی اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کومانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا،۔مفتی کفایت اللہ نے لانگ مارچ کے لیئے مانسہرہ میں چندہ بھی اکٹھا کیا تھا۔جس کے بعد انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔جمعیت علمائے اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ آزادی مارچ میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کو بھڑکانے کے لئے ، چندرہ جمع کرنے ، کارکنوں کی میٹنگز منعقد کرنے اور عوام کو بھڑکانے میں ملوث پایا جاتا ہے۔مفتی کفایت اللہ کی سرگرمیوں سے عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے جس سے عوام کی سکون ، انسانی زندگی ، صحت اور حفاظت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس فعل کی وجہ سے ضلع میں شدید فرقہ وارانہ فساد پھیلا ہوا ہے۔ صورتحال امن وامان کی سنگین صورتحال پر برف پوش ہو رہی ہے۔

Mufti Kifayat ullah, case, Court, Dicision, announced

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website