counter easy hit

توقیر احمدکو گندم خریداری مرکز ننکانہ صاحب کا کوآرڈی نیٹر مقر ر کر دیا

Mr Ahmed wheat

Mr Ahmed wheat

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) پنجاب حکومت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توقیر احمدکو گندم خریداری مرکز ننکانہ صاحب کا کوآرڈی نیٹر مقر ر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توقیر احمد کو گندم خریداری مرکز ننکانہ صاحب کا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے انہوں نے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا اور وہاں کاشتکاروں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں جو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے میری پوری کوشش ہو گی کہ پنجاب حکومت کی میرٹ کی پالیسی کے مطابق کام کروں انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم 2016 کے سلسلہ میں آج بروز جمعرات سے باردانے کے حصول کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی جو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر کی جائے گی انہوں نے کہا کہ خریداری مرکز ننکانہ صاحب میں کاشتکاروں کو سائے ،ٹھنڈے پانی اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور امید ہے کہ کاشتکارو ہماری طرف سے فراہم کر دہ سہولیات سے مطمئن ہوں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ننکانہ مرکز پر گدم خریداری کا ہدف 13 لاکھ بوری ہے اور امید ہے کہ یہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا جائے گا ۔توقیر احمد نے مزید کہا کہ پہلے پانچ روز صرف ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم رقبے والے کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔