counter easy hit

مصطفیٰ کمال کی واپسی بارے ایم کیو ایم کارکنان سے پوچھا جائے :ماروی میمن

 MQM workers: Marvi

MQM workers: Marvi

ہماری حکومت ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے ، کسی کو بدنام نہیں کرتے :چیئرمین بی آئی ایس پی
کراچی (یس اُردو) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کی واپسی کے بارے میں ایم کیو ایم کے کارکنان سے پوچھا جائے ، ہماری حکومت کسی کو بدنام نہیں کرتی ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن نے جناح یونیوسٹی برائے خواتین کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بارے میں ایم کیو ایم کے کارکنان سے پوچھا جائے ۔ ہماری گورنمنٹ ڈیولپمنٹ کے کام کرتی ہے کسی کو بدنام نہیں کرتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے دورے کا مقصد طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ پنجاب کی طرح سندھ کے بھی سرکاری سکولوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ہماری کوششوں سے سندھ کے 10 لاکھ بچوں نے سکولوں کا رخ کیا ۔