counter easy hit

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور عہدے سے فارغ

Qamar Mansoor

Qamar Mansoor

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے قائم مقام انچارج پاکستان قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی لندن ارشد حسین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا اجلاس ہوا جس میں قائم مقام انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی لندن ارشد حسین کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مصطفیٰ عزیز آبادی کو لندن رابطہ کمیٹی کا انچارج جبکہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور ڈاکٹر نصرت شوکت کو رابطہ کمیٹی پاکستان کا جوائنٹ انچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔