counter easy hit

متحدہ کے ہاتھ باندھنے سے کالعدم تنظیموں کو کھلا میدان مل گیا، الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کراچی میں ایم کیوایم کے ہاتھ باندھ دیے گئے ہیں، جس کے باعث کالعدم تنظیموں کو کھلا میدان مل گیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کا احتساب کرے۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انسانی حقوق کی رہنماسبین محمود اور جامعہ کراچی کے ڈاکٹر وحیدالرحمن کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہبا رش ہو یا زلزلہ ہر چیز کا الزام ایم کیو ایم پر لگادیا جاتا ہے۔یہ مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تب ہی صورتحال بہتر ہوگی،ایم کیو ایم عوام کی منتخب کردہ جماعت ہے اسے کام کرنے دیا جائے۔