counter easy hit

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

MQM leader Rashid Godil decision to leaving the partyایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی  صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 3 روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا، تاہم کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔