counter easy hit

متحدہ کے رہنما عامر خان کے خلاف مقدمہ درج، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل

Amir Khan

Amir Khan

کراچی : پولیس ذرائع کے مطابق نوے روز قبل نائن زیر پر رینجرز آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں عامر خان سمیت نائن زیر سے حراست میں لئے گئے دیگر چھ ساتھیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مقدمہ رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے سمیت انسداد دہشتگردی کی سات دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔