counter easy hit

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Amir Khan

Amir Khan

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عامر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عامر خان کے خلاف بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

عامر خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کے موکل کیخلاف کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی کوئی گواہ پیش کیا گیا۔ رینجرز کے لا افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بدنیتی کرتے ہوئے جلد چالان پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے ملزم کی جے آئی ٹی کے حوالے سے سندھ حکومت اور پولیس کو خط لکھے تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 29 جون کو سنایا جائے گا۔