counter easy hit

ایم کیو ایم نے جوڈیشل کمشن کے قیام کی مخالفت کر دی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ نے جوڈیشل کمشن کے قیام کی مخالفت کر دی ہے۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اہم قانون سازی آئین سے متصادم نہیں ہو سکتی۔

جوڈیشل کمشن کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 اور 189 کی خلاف ورزی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ کے علاوہ باقی تمام جماعتوں نے جوڈیشل کمشن کے قیام کی حمایت کر دی ہے۔ ادھر ایم کیو ایم نے کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔