counter easy hit

نائن زیرومیں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا معاملہ؛ پولیس کوترمیمی چالان جمع کرانے کا حکم

MQM Headquarter shelters the most wanted criminals

MQM Headquarter shelters the most wanted criminals

کراچی: (یس نیوز نمائندہ خصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اوراطراف کے علاقوں میں دہشتگردوں اورمطلوب ملزمان کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں ترمیمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یس نیوزکے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور اطراف کے مکانات میں دہشت گردوں اورمطلوب ملزمان کوپناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عامرخان پیش ہوئے جب کہ پولیس نے نائن زیروکے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کو بھی پیش کیا۔ سماعت کے باقاعدہ آغازپرفاضل جج نے میڈیا کے نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہرجانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عامرخان کیس میں ضمانت پرہیں اورمنہاج قاضی کو حتمی چالان پیش کئے جانے کے بعد گرفتارکیا گیا ہے تاہم رئیس مما ،عمران اعجاز نیازی، نعیم ملا  اورشہزاد ملا اب بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

عدالت نے عامرخان اورمنہاج قاضی پرفرد جرم عائد نہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو27 ستمبر تک کیس کا ترمیمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ مفرورملزمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ مارچ 2015 میں رینجرزنے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے مکانات پرکارروائی کرتے ہوئے کئی مطلوب دہشت گرد اور ملزم حراست میں لیے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website