yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایم کیو ایم پر بھارتی حکومت سے پیسے لینے کا الزام غداری کا معاملہ ہے، عمران خان

Yes 1 Webmaster June 26, 2015June 26, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر بھارتی حکومت سے پیسے لینے کا الزام غداری کا معاملہ ہے اور حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین ہیں، بھارتی ایجنسی سے پیسے لینا اور کارکنوں کو تربیت دلوانا معمولی بات نہیں یہ غداری کا معاملہ ہے۔

حکومت کو اس کا فوری ایکشن لینا چاہئے، بھارت میں اگر پتہ چل جائے کہ کسی پارٹی کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں تو وہ ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ وہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے ہم پر تو اربوں روپے ہرجانے کا دعوے کررکھے ہیں۔ کیا وہ بی بی سی کے خلاف بھی عدالت جائے گی۔ اگر انہوں نے مقدمہ نہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کراچی میں انتشار ’’را‘‘ کے کہنے پر ہوتا ہے۔

الطاف حسین نے جب نئی دلی میں کانفرنس میں تقسیم ہند کے بارے میں کہا تھا تو وہ بھی اس وقت وہیں تھے اور انہیں بتایا گیا تھا کہ الطاف حسین کو ’’را‘‘ کے کہنے پر بھارت بلوایا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب تک انتظامی نظام ٹھیک نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے اور اس کا حل مقامی نظام کی بحالی ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے صوبوں میں 6،6 باریاں لیں لیکن انہوں نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے کیونکہ وہ اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے۔ جب وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری پر بات آتی ہے تو ملک میں جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں لوگ مررہے ہیں لیکن حکومت نظر نہیں آتی کیونکہ شاہی خاندان دبئی پہنچ گیا ہے۔ وہ اپیل کرتے ہیں کہ اگر انہیں اجتماعی طور پر اپنا معیار زندگی بہتر کرنا ہے تو وہ کسی ایسی جماعت کو ووٹ نہ دیں جس کی قیادت کے اثاثے اور جائیدادیں بیرون ملک ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 6 ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے تھے اور وزیر پانی و بجلی کہتے ہیں کہ کراچی میں بجلی کا بحران ہمارامینڈیٹ نہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت آدھی ہوگئی لیکن ملک میں بجلی کی قیمت وہی کی وہی ہے۔ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پیسکو کا انتظام ہمارے حوالے کردیا جائے تو ہم خیبر پختونخوا میں بجلی کی قیمت کم کردیں گے۔

اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے ہلاکتیں اللہ کی طرف سے ہوئی ہیں لیکن جب بھارت میں گرمی سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے تو حکومت کو اسی وقت گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہیئے تھی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Altaf Hussain
Previous Post ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں: الطاف حسین
Next Post ماہ رمضان المبارک کا ہر لمحہ رحمتوں سے معمور ہے: حاجی جاوید عظیمی
Tajali Program 2015

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.