counter easy hit

ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کے لیے 12 مئی کا الزام لگایا گیا، رابطہ کمیٹی

Coordination Committee

Coordination Committee

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچار عامر خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن محمد رفیق راجپوت کو گرفتار کرکے سانحہ12مئی کاملزم بناکر پیش کیاگیا ہے،اس کارروائی کا مقصد ایم کیوایم کاامیج خراب کرناہے، انھوں نے کہا خدا کے لیے ایم کیو ایم کیخلاف الزام تراشی کایہ کھیل بند کیا جائے، سانحہ 12 مئی کے خلاف ہم کئی بار قوم کو صحیح بات بتا چکے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی کے ہمراہ نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 12 مئی کو دوسری جماعتوں کی طرح ایم کیوایم نےبھی ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچےبھی شریک تھے، انھوں نے کہا کہ ہم یہ بھی پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ بارہ مئ کی طرح سانحہ سہراب گوٹھ 1986،سانحہ قصبہ و علی گڑھ ،سانحہ 30 ستمبر 1988 حیدرآباد اور سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد 1990 کی بھی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

ایم کیو ایم کے خلاف جعلی الزامات جے آئی ٹی کے بجائے اسے بھی سیاسی طور پر کام کرنے دیا جائے۔ ہمارے معصوم اور بےگناہ کارکنوں کو گرفتارنہ کیا جائے، ایم کیو ایم ایک محب وطن اورقانون پرعمل کرنےوالی جماعت ہے،ہمارےخلاف مستقل آپریشن چل رہاہے اور کارکن گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان سے ٹارچر کرکے حاصل کیا گیا بیان جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اسے ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک امن پسند اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔

اس طرح کے غیرقانونی اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے، جس کے 25 ایم این اے، 7 سینیٹرز اور اکاون اراکین سندھ اسمبلی ہیں، اسے دبایا نہیں جاسکتا،ہم کسی قسم کے دبائو کا شکار نہیں، ہمیں بھی اسی طرح کی آزادی دی جیسی کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنے کی آزادی حاصل ہے۔گو کہ آپریشن ہمارے ہی مطالبہ پر شروع کیا گیا تھا، تاہم اسکی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی ضرورت تھی۔

ہم نے ہمیشہ 12 مئی کی سازش کے پیچھے چھپے محرکات کی نشاندہی کی، 12 مئی کوایم کیو ایم کو محدود کر دینے کی کوشش کی گئی، 12 مئی کو ایک وار سے کئی شکار کیے گئے، 12 مئی کو ایم کیو ایم کے 14 سے زائد کارکنان شہید کیے گئے، ایم کیو ایم پرمسلسل مشکل وقت ہی رہا ہے، ایم کیو ایم کو دباؤ میں لانے کے لیے چھاپے اور گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم نے ہمیشہ 12 مئی کی سازش کے پیچھے چھپے محرکات کی نشاندہی کی۔