counter easy hit

فلموں کے لیے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں، میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن مجھ پر کوئی تنقید کرے گا تو میں اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں‘ میں فلموں کے لیے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں اپنی عزت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میری وہ ساتھی اداکارائیں جن کی کشتیاں ڈوب رہی ہیں وہ اپنے آپ کو فلم انڈسٹری اور میڈیا میں ان رکھنے کے لیے مجھ پر تنقید کرتی ہیں۔

لیکن میں واضح کر دوں کہ میں کسی کے ساتھ لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن اگر کوئی بدتمیزی کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں میں نے پہلے کبھی اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گی۔