لاہور: اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑونے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جب تک ہم نوجوان نسل کومتاثر کرنے کیلیے معمول سے ہٹ کرکام نہیں کرینگے، تب تک بہتری ممکن نہیں ہوگی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلموں میں معروف فنکاروں کے کاسٹیم فلم بینوں کو بے حد متاثر کرتے ہیں۔ بلکہ فیشن کے نت نئے انداز بھی اب توفلموںکے ذریعے ہی مقبول عام ہوتے ہیں۔ اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے اور باصلاحیت ڈیزائنرز کواپنی فلموں کا اہم حصہ بنانے پرتوجہ دینے پر غور کرنا چاہیے۔








