counter easy hit

فلم ’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ایکشن سے بھرپور ہولی وڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم ’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Movie King Arthur legend of the Sword, released the first teaser

Movie King Arthur legend of the Sword, released the first teaser

ہدایتکار گائے ریٹچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ، اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔اسٹیو کلارک، جوبی ہیرولڈ اور ٹوری ٹنل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا رہے ہیں۔جن کے علاوہ اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لاء، ٹام وو، ایلن پاؤل اور مشہورِ زمانہ فٹ بالر اسٹار ڈیوڈ بیکھم بھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔102ملین ڈالر لاگت سے تیارہونیوالی ایکشن، ایڈونچر اور ڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 24مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website