counter easy hit

فلم ’ بِلی لیئنز لانگ ہاف ٹائم واک‘کا فائنل ٹریلر

Movie ؓBilli leonz Long Halftime Walk 'Final Trailer

Movie ؓBilli leonz Long Halftime Walk ‘Final Trailer

امریکا کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم ’بِلی لیئنز لانگ ہاف ٹائم واک‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیاہے، جو کل سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

لائی آف پائی کے میکراور آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار اَنگ لِی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی19سالہ ایک ایسے جانباز فوجی جوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جو عراق میں جاری جنگ کے دوران خطرناک محاذ پر بہادری سے لڑتا ہے اور اس دوران اپنے کی ساتھیوں کو بھی کھو دیتا ہے۔

مشن کی کامیابی کے بعدجب یہ نوجوان اپنے ملک واپس پہنچتا ہے تو جنگ کے بعد کے اثرات اس کی زندگی پر اس قدر نمایاں ہوتے ہیں کہ محاذ پر گزرا ایک ایک لمحہ اس کے ذہن پرنقش ہو جاتا ہے۔

سائمن کارن ویل اورٹام روتھ مین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکاروِن ڈیزل، کرسٹن اسٹیورٹ ، کرس ٹکر، جوئے ایلن، اسٹیو مارٹن، گیریٹ ہیڈلین اور جارجی ایلن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

48ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی جنگی مناظر کی عکاسی کرتی یہ ہسٹری ڈرامہ فلم کل یعنی 11نومبر کوٹرائی اسٹار پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website