counter easy hit

چیئرمین موو آن پاکستان کو گرفتار کر لیا گیا

moves online

moves online

میاں کامران کو آرمی چیف کیخلاف متنازعہ پوسٹرز لگانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا
اسلام آباد (یس اُردو) چیئرمین موو آن پاکستان پارٹی میاں کامران کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ۔ میاں کامران کے خلاف آرمی چیف کے متنازع پوسٹر لگانے کا مقدمہ درج تھا ۔ چئیرمین موو آن پاکستان پارٹی میاں کامران کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا ۔ چئیرمین موو آن پارٹی پاکستان کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں آرمی چیف کے متنازعہ پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے جن پر سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا ۔ مختلف شہروں میں چئیرمین موو آن کے خلاف ملک میں انتشار پھیلانے اور بد امنی پیدا کرنے پر شہریوں کی جانب سے مقدمات کے اندارج کے لیے درخواستیں دی گئی تھیں جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جا چکے تھے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج صبح اسلام آباد کے علاقے ایف سکس ون سے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں کامران پہلے ہی اپنی حفاظتی ضمانت کروا چکے تھے ۔