counter easy hit

تحریک انصا ف کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما کو نا اہل قرار دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 217 سے محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ محمد سلمان نے پی پی 217 ملتان سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔
پی پی 217 کےووٹرزشعیب اکمل قریشی اور طاہرحمیدقریشی نے محمد سلمان کے خلاف درخواست دائرکی تھی۔ نادرارکارڈکےمطابق محمدسلمان کی عمرالیکشن کےوقت25 سال سےکم ہے جس کے مد نظر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 217 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔