counter easy hit

پارلیمنٹ ہاؤس چوہوں کے نشانے پر، جون سے دسمبر تک 430 پکڑے گئے

Mouse and lines at one place

Mouse and lines at one place

اسلام آباد ( آن لائن )پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس مہم کے دوران جون سے دسمبر تک 430 چوہے پکڑے جاچکے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بہتات کی وجہ چیمبرز کے ساتھ بنائے گئے کچن ہیں۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے شکایت کرنے پر چوہے پکڑنے کی مہم شروع کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کودیا گیا ہے جو چوہے پکڑنے کامعاوضہ 900 روپے فی چوہا وصول کرتی ہے اور یہ کمپنی چوہوں کی تعداد اور انہیں پکڑنے کے طریقے کا رکارڈ بھی رکھتی ہے۔ کمپنی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے سالانہ پر دیا گیا ہے۔

Mouse and lines at one place

Mouse and lines at one place

گزشتہ روز وزیر اعظم چیمبر سے چوہے کو پکڑا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اب بھی 100 سے زائد چوہے موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے جون میں 236، جولائی میں 42 ، اگست اور ستمبر میں 68 ، اکتوبرمیں 23، نومبر میں 28 اور دسمبر میں 24 چوہے پکڑے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website