counter easy hit

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند

Fog

Fog

لاہور (یس ڈیسک) موٹروے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کا راج، حد نگاہ 20 میٹر رہ گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک دھند ہے جس کے باعث حد نگاہ 20 سے 50 میٹر رہ گیا ہے، گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لے جایا جا رہا ہے۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق ہیوی ٹریفک کو موٹر وے پر سفر کرنے سے روک دیا گیا جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔