counter easy hit

موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان دکاندار محمد نوید بھٹی کو ہلاک کردیا

Motorcycle riders killed Young shopkeeper Mohammad Naveed Bhatti by firingفیروزوالا: لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں موٹرسائیکل سواروں نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے نوجوان دکاندار محمد نوید بھٹی کو ہلاک کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے۔

مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ خان پور کے رہائشی محمد نوید بھٹی 26 سالہ نے گائوں میں جنرل سٹور بنا رکھا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر سے دکان پر آرہا تھا جب وہ بازار میں پہنچا تو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کردیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ ملزمان چند دنوں سے فون پر اسے دھمکیاں دے رہے تھے کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو جس کے انکار کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مناواں کے علاقے میں 5 بچوں کی ماں پراسرار طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے ہلاک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے جنڈیالہ کی رہائشی 5 بچوں کی ماں 29 سالہ شاہدہ کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا۔ جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔ ورثا نے پولیس کو بتایا کہ شاہدہ دمہ کی مریضہ تھی، گزشتہ روز اس نے غلطی سے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔پولیس نے ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار پر نعش ان کے حوالے کردی ہے۔